کراچی : این اے 246 ضمنی انتخاب، انتخاب مونیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم قائم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 13:01

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : این اے 246 کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نتائج مکمل ہونے تک کنٹرول روم کھلا رہے گا.

(جاری ہے)

جبکہ ایڈشنل ڈی جی مسعود ملک کی سر براہی میں دو ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں. الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ووٹرز ٹیلی فون کے ذریعے اپنی شکایات درج کروا سکیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے فون نمبر : 0519204540 اور 0519206739 ہیں.

متعلقہ عنوان :