جشن بہاراں کا نعقاد و زیر اعلی پنجاب کے و ژن کی عکاس ہے‘میاں عطا مانیکا

پیر 20 اپریل 2015 12:53

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) صو بائی وزیر اوقاف میا ں عطا ء محمد خان مانیکا نے کہا ہے کہ جشن بہاراں کا نعقاد و زیر اعلی پنجاب کے و ژن کی عکاس ہے، انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب بنیادی سہولیات کی فارہمی کیلئے تمام و سائل بر وئے کار لا رہے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا بنیادی زینہ ہے ، جب تک ہم اپنے بچو ں کو زیو ر تعلیم سے آراستہ نہیں کریں گئے ،معاشرہ ترقی نہیں کر ے گا اورہم اقوام عالم میں پیچھے رہ جائیں گئے، ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ، ، صو بائی وزیر میا ں عطاء محمد خان ما نیکا نے کہا کہ جشن بہا را ں کاا نعقاددہشت گر دی کے عفریت کی شکار عوام کے چہر و ں پر مسکر اہٹیں بکھیرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ارادو ں کی پختگی لانے میں بھی تازہ ہو ا کا جھو نکا ثابت ہو ا ہے، انہو ں نے کہا کہ لوگ تو کا نٹو ں سے بھی نبھا کر لیتے ہیں لیکن ہمارے پھو لو ں کو بھی مسل دیا جاتا ہے، انہو ں نے کہا کہ دہشت گر دی کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے کیلئے ہم سب کو اپنے پھو لو ں کے تحفظ کیلئے مل جل کر ثمر آور اقدامات کر نا ہو ں گئے، انہو ں نے کہا جشن بہاراں کے انعقاد نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم دہشت گر دو ں کو شکست فاش دینے میں کا میا ب ہو ں گے، انہو ں نے اس میگا ایو نٹ کے کامیاب انعقاد پر ڈی سی او جاوید اختر محمو د اور ان کی ٹیم کو خر اج تحسین پیش کیا،علاو ہ ازیں اس مو قع پر مختلف سکو لو ں کے بچو ں ملی نغمے ، تقاریر، ٹیبلو پیش کیے، انہو ں نے سپیشل بچو ں کی پر فارمنس کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ ضلع پاکپتن تعلیم کے معیار میں پنجاب کے دیگر اضلاع سے پیچھے نہیں ہے ، دریں اثناہ انہو ں نے مختلف اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اورڈی او جنگلات کی طر ف سے لگائے گئے پھو لو ں کے سٹالز پر خو شی کلا اظہار کیا، انہو ں نے اس میگا ایو نٹ میں نمایاں کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران ، طلبا و دیگرشخصیات کو شیلڈز، سرٹفیکیٹ بھی تقسیم کیے-

متعلقہ عنوان :