پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا‘عرفان صدیقی

پیر 20 اپریل 2015 12:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا وہ مسلم لیگ (ن) کے راہنما حافظ شفیق کاشف کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا لاہور نجی دور ے پر آتے ہوئے سیال موڑ موٹروے پر استقبال کیا انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے میں ہونے والے 46ارب ڈالر کے معاہدے قرض نہیں بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری ہے جس سے پاکستان کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے استحکام میں بڑی مدد ملے گی اور روزگا ر کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ گواد ر کے بڑے تجارتی مرکز بننے سے بلوچستان کی محرومیاں بھی ختم ہو جائیں گی عرفان صدیقی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی درست سمت اور سنجیدیگی کا اندازہ 18ماہ کی کارکردگی سے لگا یا جاسکتا ہے جب حکومت میں آئے تھے تو پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب ڈالر تھے جسمیں سرکاری تین ارب اور 5ارب لوگوں کے تھے آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18ارب ڈالر سے تجاوز کر رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے راہنما شفیق کاشف نے عرفان صدیقی کو فیصل آباد کے دور ے کی دعوت دی وزیراعظم کے معاون خصوصی اگلے ہفتے فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :