پیمرا کامزید 15کیبل ٹی وی لائسنسز کا اجراء

پیر 20 اپریل 2015 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پیمرا ریجنل آفس اسلام آباد نے گذشتہ روز پیمرا ہیڈکورٹرزاسلام آباد میں منعقدہ مختصر تقریب میں اسلام آباد ریجن میں 15مزید کیبل ٹی وی لائسنسز جاری کر دیئے۔ جن اشخاص /کمپنیوں کو کیبل لائسنسز جاری کیے گئے انکی تفصیل درج ذیل ہے۔ میسرز چراہ کیبل نیٹ ورک اسلام آباد، میسرز سکائی لنک کیبل نیٹ ورک راولپنڈی ، میسرز سپرمیکس کیبل نیٹ ورک راولپنڈی ، میسرز چاندکیبل نیٹ ورک راولپنڈی ، میسرز پرل کیبل نیٹ ورک راولپنڈی ، میسرز روشنی کیبل نیٹ ورک چکوال، میسرز اعوان کیبل نیٹ ورک چکوال، میسرز دی ماسٹر کیبل نیٹ ورک چکوال، میسرز اے جی کیبل نیٹ ورک چکوال، میسرز راجہ کیبل نیٹ ورک چکوال، میسرز مون کیبل نیٹ ورک چکوال، میسرزنیو اپنا چکوال کیبل نیٹ ورک چکوال، میسرز قریشی کیبل نیٹ ورک چکوال، میسرزنیو یو کے کیبل نیٹ ورک جہلم اور میسرز ہارون کیبل نیٹ ورک جہلم۔

(جاری ہے)

پیمرا کے ریجنل جنرل منیجر اسلام آباد امجد علی آفریدی نے لائسنس یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید کی کہ یہ تمام کیبل کمپنیاں صارفین کو بہتر اور صحتمندانہ تعلیم ، تفریح اور معلومات کی بہم فراہمی میں اپنا کردار ادا کرینگی اور پیمرا قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ ملکی قوانین ، مذہبی و ثقافتی روایات کی پاسداری بھی کرینگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیمرا ملک میں نجی ذرائع ابلاغ کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور صارفین کو بہتر سے بہتر اور جدید ذرائع سے نشریات مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں ڈیجیٹل کیبل ٹی وی اور DTHکا قیام سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :