شی چن پنگ کل پارلیمٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے تیسرے چینی صدر ہوں گے

پیر 20 اپریل 2015 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی چن پنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 40 منٹ خطاب کریں گے ان کی تقریر چینی زبان میں ہو گی جبکہ اس تقریر کا انگریزی اور اردو ترجمہ کیا جائے گا قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ چینی صدر کے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرنے پر شکریہ ادا کریں گے چین کا صدر منتخب ہونے کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ سے ن کا پہلا اور تیسرے چینی صدر کا خطاب ہو گا ۔

(جاری ہے)

چینی صدر کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، سپیکر ایاز صادق اور چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ان کا استقبال کریں گے ۔ جس کے بعد کچھ دیر کے لئے وہ سپیکر کے چیمبر میں سپیکر اور چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد انہیں پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے لئے پارلیمنٹ لایا جائے گا ۔ ان کا خطاب چینی زبان میں ہو گا جس کا ترجمہ بیک وقت انگریزی اور اردو میں نشر کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں دریں اثناء قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کریں گے ۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی پوری قوم کی طرف سے چینی صدر کے لئے تشکر کے جذبات کا اظہار کریں گے ۔