چینی صدر کی آمد، بچوں نے روایتی ملبوسات میں چینی صدر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

پیر 20 اپریل 2015 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کا نور خان ایئرپورٹ پر پاکستانی بچوں نے بھی ثقافتی ملبوسات میں پر تباک استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز چینی صدر شی چن پنگ جونہی جہاز سے نور خان ایئربیس سے باہر آئے تو بچوں نے روایتی ملبوسات میں چینی صدر کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ بچوں کے چہروں پر مسرت دیکھ کر چینی صدر بھی خوش ہو کر تمام بچوں سے انتہائی خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا اور بچوں کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا اور ان کو پیار دیا اس کے بعد بچوں میں گل مل گئے اور بچوں کے ساتھ خاتون اول کے ہمراہ گروپ تصویر بھی بنائی۔

متعلقہ عنوان :