چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے فیصل موٹا کی اپیل پر ولی بابر قتل کیس کی کراچی میں سماعت کی اجازت دیدی

پیر 20 اپریل 2015 12:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے مجرم فیصل موٹا کی اپیل پر ولی بابر قتل کیس کی کراچی میں سماعت کی اجازت دیدی۔ پیر کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے مجرم فیصل موٹا کی اپیل پر سماعت کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار فیصل موٹا کی طرف سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرے خلاف دیگر مقدمات کراچی میں زیر سماعت ہیں۔ ولی بابر قتل کیس میں لاڑکانہ جا کر اپیل کی پیروی نہیں کرسکتا ۔کیس کی سماعت کراچی میں کئے جانے کا حکم دیا جائے۔