چینی صدر طیارے سے باہر نکلتے ہی خوشی سے دمک ا ٹھے

پیر 20 اپریل 2015 12:42

چینی صدر طیارے سے باہر نکلتے ہی خوشی سے دمک ا ٹھے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی چن پنگ خاتون اول اور کابینہ کے ارکان کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نور خان ایئربیس پر صدر مملکت ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف‘ مسلح افواج کے سربراہان سمیت پارلیمنٹ کے اراکین استقبال کے لئے موجود تھے۔ جیسے ہی چینی صدر طیارے سے باہر نکلے تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی جو آخر تک ان کے چہرے کا حصہ رہی۔ چینی صدر نے انتہائی خوشگوار موڈ میں استقبال کرنے والے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا ۔ ایئرپورٹ پر معزز مہمان کے آنے پر انتہائی خوشگوار پیدا ہوگیا اور ہر چہرے پر رونق بڑھ گئی۔