چینی صدر کی پاکستان آمد، تاریخی استقبال نے دنیا بھر کے ریکارڈ توڑ دیئے

بھارتی میڈیا شاندار استقبال کے مناظر کو بار بار بریکنگ نیوز کے طو رپر چلاتا رہا پاک چین لازوال دوستی کے نئے سفر پر بھارتی تجزیہ کاروں کو سانپ سونگھ گیا

پیر 20 اپریل 2015 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان کی طرف سے معزز چینی صدر کے شاندار تاریخی استقبال نے دنیا کے سارے پرتپاک استقبالوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ بھارتی میڈیا شاندار استقبال کے مناظر کو بار بار بریکنگ نیوز کے طو رپر چلاتا رہا۔ پاک چین لازوال دوستی کے نئے سفر پر بھارتی تجزیہ کاروں کو بھی سانپ سونگھ گیا اور وہ ٹی وی چینلز پر تبصرہ کرتے ہوئے آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو چینی صدر شی چنگ پنگ خاتون اول اور اپنی کابینہ کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ تاریخی استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے معزز مہمان کے اس تاریخی استقبال نے تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ پاکستان کی طرف سے شاندار پروٹوکول اور استقبال پر بھارتی میڈیا بھی حیران رہ گیا اور ان مناظر کو بار بار بریکنگ نیوز کے طور پر چلاتا رہا جبکہ پاک چین لازوال دوستی کے اس نئے سفر پر بھارتی تجزیہ کاروں کو سانپ سونگھ گیا اور اس موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :