چینی صدر اور وزیراعظم کی سرخ کلر کی ٹائیاں خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں

پیر 20 اپریل 2015 12:41

چینی صدر اور وزیراعظم کی سرخ کلر کی ٹائیاں خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم نواز شریف نے سرخ کلر کی ٹائیاں پہن رکھی تھیں جو خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ جب نور خان ایئربیس پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا تو اس وقت میڈیا کے کیمروں نے خصوصی طور پر معزز مہمان چینی صدر اور وزیراعظم نواز شریف کی سرخ کلر کی ٹائیوں کی خصوصی تصاویر بنائیں اور یہ تبصرہ کیا گیا کہ پاک چین دوستی کی گہرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت نے سرخ رنگ کی ٹائیاں پہن کر ایک دوسرے سے دوستی اور محبت کا اس طرح اظہار کیا ہے۔صدرمملکت ممنون حسین نے سفید کلر کی ٹائی پہنی تھی جس میں بلیک کلر کی لکیریں تھیں ۔

متعلقہ عنوان :