کراچی : این اے 246 ضمنی انتخاب ، انتخابی مہم کا سلسلہ آج رات 12 بجے ختم ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 12:36

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : این اے 246 ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہو جائیں گی. جبکہ ریٹرننگ آفیسر تما م امیدواروں کو اس سے متعلق آگاہ کریں گے.

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے امیدواروں کو آگاہ کریں گے. الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کر دی جاتی ہیں . جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سیاسی جماعت اور امیدوار کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے.

متعلقہ عنوان :