چینی صدر کی آمد،اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

پیر 20 اپریل 2015 12:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کی پاکستان آمد کے موقعے پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعیناتی سمیت چیکنگ پوانئٹس پر ایلیٹ فورس تعینات کی گئی ، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے چکلالہ ائیر بیس پر آمد کے بعد چینی صدر شی چن پنگ کی سیکیورٹی پاک فوج کی 111بریگیڈ کے حوالے کی گئی ۔ائیر پورٹ سے اسلام آباد شہر تک ساڑھے تین ہزار پولیس ، رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ، چینی صدر کی سیکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ کا ائیر ونگ بھی فضائی نگرانی کی خدمات سر انجام دیتا رہا۔خصوصی مہمان کی سیکیورٹی وزارت داخلہ کے زیر انتظام قائم خصوصی آپریشنز روم سے مانیٹر ب ہوتی رہی۔ چینی صدر کے روٹ پر واقعہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کو سیکیورٹی کے پیش نظر بند کیا جا گیا۔

متعلقہ عنوان :