صدر کا دورہ پاک چین تعلقات میں تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا:چینی سفیر

پیر 20 اپریل 2015 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہاہے کہ صدر شی جن پنگ کے دورے سے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں اْنہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاک چین تعلقات میں تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کثیر جہتی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرے گی جس میں خصوصاََ توانائی ، ٹرانسپورٹ ، بنیادی ڈھانچے ، زراعت ، مالیات ، سیاحت ، غربت کے خاتمے اور ثقافتی تبادلوں پر بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ کا اہم حصہ قراردیا، جو ایشیا ، یورپ اور افریقہ تک جائے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ یہ راہداری خطے کی مجموعی ترقی میں اہم کردارا داکرے گی۔اْنہوں نے کہا کہ راہداری پاکستان کے تمام علاقوں سے گزرے گی اور اس سے پاکستان اور خطے کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔سفیر نے کہا کہ چینی تعاون سے شروع کئے گئے بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہوگی جس سے پاکستان میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستانی معیشت کی شرح نمو مستحکم ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :