چینی صدر نے طیارے سے نکل کر ہاتھ لہرا کر سلام کیا

استقبال پر پاکستان کا شکریہ

پیر 20 اپریل 2015 12:29

چینی صدر نے طیارے سے نکل کر ہاتھ لہرا کر سلام کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی چن پنگ نور خان ائیر بیس پر طیارے سے نکل کر ہاتھ ہلا کر سلام پیش کیا اور شاندار استقبال پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز چینی صدرشی چن پنگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ طیارے سے نکلے تو چینی صدر اور ان کی اہلیہ نے پاکستانی حکام اور عوام کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا جس کے جواب میں صدر ،وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر حکام نے بھی چینی صدر کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :