تاریخی دورہ ۔۔۔تاریخی استقبال

صدر ،وزیر اعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،ارکان پارلیمنٹ نے چینی صدر کا شاندار استقبال کیا

پیر 20 اپریل 2015 12:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ چینی صدر شی چن پنگ کا شاندار استقبال کیا ،پیر کے روز چین کے صدر2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پر پہنچ گئے اور چین کے صدر کا شاندار استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز ،ارکان پارلیمنٹ اور دیگر حکام نے بھی چینی صدر کا شاندار استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :