چینی صدر کا طیارہ10:10 منٹ پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا

پیر 20 اپریل 2015 12:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)چینی صدر شی چن پنگ کا طیارہ پیر کو10بج کر 10 منٹ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا ،پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر کے8 طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا اور سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

جے ایف طیاروں کے حصار میں چینی صدر کا طیارہ 10بج کر48 منٹ پر نور خان ائیر بیس پر پہنچا۔