سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نواز چانڈیو کی رکنیت بحال کردی

پیر 20 اپریل 2015 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نواز چانڈیو کی رکنیت بحال کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے صدر اسماعیل راؤ کی درخواست پر پی پی کے رکن اسمبلی نواز چانڈیو کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ہے نااہلی کیس کی سماعت جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی ہے عدالت نے وکلاء کے دلائل سنتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نواز چانڈیو کی رکنیت بحال کرتے ہوئے حلقہ پی ایس 56 بدین کے 38 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ہے اور کیس کی سماعت جون کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کر دی ۔