وزیر اعظم سے چین کی تین بڑی معروف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کی الگ الگ ملاقاتیں

پیر 20 اپریل 2015 12:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کوتوانائی کے سخت بحران کا سامنا ہے،حکومت نے عوام سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کررکھا ہے ،اپنے موجودہ دور میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے۔پیر کے روز چین کی معروف تین کمپنیوں ہوانگ گروپ،آئی سی بی سی کارپوریشن،زونرجی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹوز نے یہاں وزیر اعظم نواز شریف سے الگ الگ ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تعلقات ،اقتصادی تعاون،اقتصادی راہداری سمیت نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے تینوں کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور نئے منصوبے کرنے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ چین کی کمپنیوں کو پاکستان میں حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعاون اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو توانائی کی اشد ضرورت ہے اور موجودہ حکومت نے عوام سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے وعدہ کررکھا ہے اور اس وعدہ پر قائم رہتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اس حوالے سے بجلی منصوبوں بروقت مکمل کرنے کے لئے زور دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :