کراچی، دفعہ4 14کے تحت ریڈ زون میں جلسوں اور جلوسوں پر 90 روز کے لیے پابندی عائد

پیر 20 اپریل 2015 12:25

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 نافذ کرکے کراچی کے ریڈ زون میں جلسوں اور جلوسوں پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔یہ پابندی سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی دوران حراست ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے بعد عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طارق محبوب کی ہلاکت کے خلاف وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے ممکنہ احتجاجی دھرنے کوروکنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے اتوار کو وزیر اعلیٰ ہاوٴس جانے والے تمام راستوں کو پورا دن بند رکھا۔

ریڈ زون میں تمام اہم سرکاری وغیر سرکاری رہائشی عمارتیں اوردفاتر واقع ہیں جن میں وزیر اعلیٰ ہاوٴس، گورنر ہاوٴس، سندھ اسمبلی، فائیواسٹار ہوٹلز، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن اور ڈیفنس کے وہ علاقے جہاں غیرملکی قونصل خانے اور سفارت کاروں کی رہائش گاہیں اور دیگر اہم تنصیبات شامل ہیں

متعلقہ عنوان :