حیدرا ٓباد میں ریلویٹریک دھماکے سے تباہ ،ٹرینیوں کی آمدورفت معطل

پیر 20 اپریل 2015 12:24

حیدرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) حسین آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس سے ٹرینیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ متاثر ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ تھاجسے ریلویلائن پرنصب کیاگیا تھا، دھماکے میں 500 گرام کیقریب بارودی مواد استعمال کیاگیا۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کردی گئی اور تمام ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے