پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آ باد میں ہوگا

پیر 20 اپریل 2015 12:24

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آ باد میں ہوگا، چین کے صدر شی چن پنگ مشترکہ اجلاس سے خطاب کر ینگے۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیر اعظم کی ایڈوائس پربلایا۔ اجلاس آج منگل کو صبح نو بجکر پچیس منٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی خاتون اول سمیت 60 رکنی وفد بھی بطور مہمان اجلاس میں شریک ہوگا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے ہوگی۔ وزرائے اعلیٰ ،گورنر، مسلح افواج کے سربراہان،سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات پارلے منٹ کے مشترکہ اجلاس میں بطور مہمان شریک ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :