گوجرانوالہ، تیزبارش اورطوفان ، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افرادجاں بحق

پیر 20 اپریل 2015 12:22

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)گوجرانوالہ کے علاقے گگھرمنڈی میں تیزبارش اورطوفان کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افرادجاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ اورگردونواح میں طوفانی ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوگئی ۔گگھرمنڈی کے علاقے صابرہ چوک میں ایک مکان کی چھت گرگئی جس کے باعث ماں باپ اور4 بچے جاں بحق ہوگئے