پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ کی دو سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی

پیر 20 اپریل 2015 12:22

پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ کی دو سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ کی دو سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنی خواہش پر مبنی فہرست فراہم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فہرست پی پی پی کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر سعید غنی کو فراہم کی گئی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ ان کی طرف سے حکومت سے بات چیت کریں۔

دریں اثناء سینٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نعمان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پہلی چوائس کمیٹی برائے پانی و بجلی اور پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ہے۔ کیونکہ دونوں کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے دونوں کمیتیوں کی چیئرمین سپ کے لئے شبلی فراز اور محسن عزیز کو نامزد کیا ہے۔