ایوان صدر میں شی چن پنگ کے اعزاز میں کل 3 خصوصی تقریبات ہونگی

پیر 20 اپریل 2015 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں کل منگل کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین کی طرف سے تین خصوصی تقریبات منعقد ہونگی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چین کے صدر ایوان صدر پہنچیں گے اور ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے پہلے ون آن ون ملاقات اور پھر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس کے بعد چینی صدر کو پاکستان کی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائیگا وزیراعظم میاں نواز شریف‘ سپیکر قومی سمبلی سردار ایاز صادق‘ چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور مسلح افواج کے سربراہ وفاقی وززراء اور اعلیٰ حکام شریک ہونگے صدر ممنون حسین چینی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس کے بعد چین کے صدر شی چن پنگ پاکستان کا دورہ مکمل کر کے انڈونیشیا روانہ ہو جائیں گے چین کی خاتون اول بیگم شی چن پنگ کیلئے ایوان صدر میں ایک پروگرام مرتب کیا گیا ہے ان کی آمد پر بیگم محمود ممنون حسین خیر مقدم کریں گی