چینی صدر کل پارلیمنٹ ہاؤس میں پاک چین دوستی کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کریں گے

پیر 20 اپریل 2015 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چین کے معزز مہمان صدر شی چن پنگ کل منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پاک چین دوستی کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کریں گے پارلیمنٹ ہاؤس کو چین کی مدد سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی تقریب کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گی۔ چینی صدر مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف‘ چیئرمین سینٹ رضا ربانی‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دونوں ملکوں کی بعض اہم شخصیات موجود ہوں گی پارلیمنٹ ہاؤس کو ہائیڈرو پاور کے موجودہ نظام سے شمسی توانائی سے 2.1 میگاواٹ بجلیپیدا ہو گی۔

منصوبے پر مجموعی لاگت 66 کروڑ ہو گی۔ بجلی اور گیس پر پارلیمنٹ کے سالانہ اخراجات 10 کروڑ روپے ہیں پارلیمنٹ بلڈنگ کو سمسی توانائی سے بدلنے کا منصوبہ حکومت کی کفایت شعاری اور بچت مہم کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :