صدر مملکت کل چینی ہم منصب شی چن پنگ سے ملاقات کریں گے

پیر 20 اپریل 2015 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کل منگل کو چینی ہم منصب شی چن پنگ سے ملاقات کریں گے جس میں صدر ممنون حسین چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی امور پر تعاون بڑھانے کے لئے تبادلہ خیال ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین آج منگل کو چینی ہم منصب شی چن پنگ سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری پر تبادلہ خیال کہا جائے گا اور اس موقع پر صدر ممنون حسین چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے

متعلقہ عنوان :