کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں شہید رینجر کی پنشن کیس کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 12:12

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ میں شہید رینجر کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ لانس نائیک کی بیوہ ان کے قتل میں ملوث تھی جس کے باعث ان کو پنشن اور واجبات نہیں دئے جا سکتے.

(جاری ہے)

جس پر درخواست گزار بیوہ لبنیٰ سلیم کے وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ لبنیٰ سلیم کو بے گناہ قرار دے چکی ہے جبکہ فردتار کیے گئے ملزمان بھی ضمانت پر رہا ہیں. عدالت نے رینجرز حکام کو حکم دیا ہے کہ ریینجرز کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم ناظر پیش کریں . یاد رہے کہ لانس نائیک کو 2010 ء میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :