اسلام‌آباد :سپریم کورٹ نے شہری سے گیس کا 40 لاکھ کا بل لینے سے روک دیا÷

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 11:52

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) : سپریم کورٹ نے سوئی نادرن گیس کمپنی کو شہری سے 40 لاکھ روپے کا بل وصول کرنے سے روک دیا.

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں جسٹس دوست محمد کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ، سماعت میں سائی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی. سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ اگر گیس پائپ لائن میں لیکیج ہے تو بل شہری کیوں دیں، ان کا کہنا تھا کہ ججز انکلیو میں بھی گیس پائپ کی لیکیج ہے بہت بار درخواست سی مگر کوئی نہیں آیا، اگر ججز انکلیو کا یہ حال ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا.

متعلقہ عنوان :