بہاولپور، رشتے سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیاگیا، ملزم گرفتار

پیر 20 اپریل 2015 11:43

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء )بہاولپور میں رشتے سے انکار پر ایک شخص نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بہاولپور کے علاقے بستی ملوک شاہ کی رہائشی نے بتایا کہ کلینک سے دوا لے کر جیسے ہی وہ گھر پہنچی، ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ شدید متاثر ہوا ہے، جسے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے رشتے سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔