حیدرآباد ، حسین آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پیر 20 اپریل 2015 11:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) حیدرآباد میں حسین آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ متاثر ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ تھاجسے ریلوے لائن پرنصب کیاگیا تھا۔ دھماکے میں 500 گرام کے قریب بارودی مواد استعمال کیاگیا۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کردی گئی اور تمام ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :