ملتان، سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم سلطان کی پھانسی کی تیاریاں مکمل، کل تختہ دارپر لٹکایا جائے گا

پیر 20 اپریل 2015 11:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ملتان سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم سلطان کی پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں‘ مجرم کو (آج) منگل کی صبح پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو جیل ذرائع کے مطابق قتل کے مجرم سلطان کی پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔مجرم کو کل منگل کی صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ مجرم سلطان نے پندرہ سال قبل ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :