حکومت موجودہ دور میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے‘ تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘ توانائی کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا

وزیراعظم نواز شریف کی چینی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے ملاقات میں گفتگو

پیر 20 اپریل 2015 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ دور میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے‘ تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے اقداما ت کئے جارہے ہیں ‘ توانائی کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے چین کی تین معروف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں چینی کمپنیوں ہوانگ گروپ‘ آئی سی بی سی کارپوریشن اور زونرجی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک چین اقتصادی تعاون اور نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق تینوں کمپنیوں کے وفود نے وزیراعظم نواز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔وزیراعظم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے سخت بحران کا سامنا ہے، حکومت نے موجودہ دور میں توانائی ی قلت پر قابو پانے کا وعدہ کیا ہے۔ توانائی منصوبے بروقت مکمل کرنے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ توانائی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے چینی کمپنیوں کے وفد کا سرمایہ کاری کرنے پر خیر مقدم کیا