داعش نے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 30 عیسائیوں کو قتل کردیا،ویڈیو جاری

اتوار 19 اپریل 2015 22:13

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 30 عیسائیوں کو قتل کردیا جس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق داعش کی کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 30 عیسائیوں کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کا سر قلم کرتے ہوئے اور دیگر افراد کو صحرا میں سر پر گولیاں لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔قتل کیے جانے والے افراد کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق لیبیا میں قائم ایتھیوپین چرچ سے تھا جس پر دولت اسلامیہ کے جنگجووٴں نے قبضہ کرلیا تھا۔اسی طرح کی ایک ویڈیو فروری میں سامنے آئی تھی جس میں مصر کے 21 قبطی عیسائیوں کا سر قلم کرنے کے مناظر دکھائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ایک اسلحہ بردار نقاب پوش شخص عیسائیوں کو اسلام قبول کرنے یا خصوصی ٹیکس ادا کرنے کا دھمکی آمیز پیغام بھی دیتا ہے۔حالیہ مہینوں میں دولت اسلامیہ کی جانب سے ایسی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں اغوا کیے گئے افراد کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے۔ایسی ویڈیوز کی دنیا بھر میں ان کی مذمت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو عراق اور شام کے سرحدی علاقوں پر قابض ہیں اور انھیں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ بشمول لیبیا میں جہادی گروہوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :