بیلجیئم میں زیبروں نے ٹریفک پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

اتوار 19 اپریل 2015 17:25

بیلجیئم میں زیبروں نے ٹریفک پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) بیلجیئم کی سڑکوں پر دوڑتے بھاگتے تین زیبروں نے ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی سڑکوں پر مزے سے دوڑتے بھاگتے زیبروں کو دیکھ کر ایک نوجوان نے ان کی ویڈیو بنا لی، فارم ہاؤس سے فرار ہوئے تینوں زیبروں کو پکڑنے دو پولیس اہلکار بھی دوڑے، ان کا ساتھ دینے ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار بھی میدان میں آ گئے لیکن زیبروں نے بھی ایک گھنٹے تک اہلکاروں کی خوب دوڑیں لگوائیں پھر جا کر پولیس کے ہاتھ آئے۔

متعلقہ عنوان :