بنگلہ دیش کو سیریز جیتنے کیلئے 240 رنز کا ہدف
فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 17:25
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان یکے بعد دیگرے دو وکٹوں سے محروم ہو کر مشکلات سے دوچار ہو چکا ہے۔ اوپنرز اظہر علی اور سرفراز احمد نے ٹیم کو 36 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن سرفراز سات رنز بنانے کے بعد روبیل حسین کی میچ میں پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ابھی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اظہر اور حارث سہیل نے اسکور کو 58 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر کپتان حوصلہ ہار کر شکیب الحسن کی وکٹ بن گئے، انہوں نے 36 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں پاکستان کو چوتھا نقصان اس وقت پہنچا جب فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو کر پاکستان کی مشکلات بڑھا گئے۔(جاری ہے)
اسکور 77 تک پہنچا تو گزشتہ میچ میں ڈیبیو پر نصف سنچری بنانے والے محمد رضوان وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار دیے گئے۔
اس کے بعد سعد نسیم اور حارث سہیل نے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور چھٹی وکٹ کیلئے 77 رنز کی شراکت قائم کی۔ حارث سہیل 44 رنز بنانے کے بعد 154 کے مجموعی اسکور پر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد وہاب ریاض اور سعد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ دونوں کھلاڑیوں نے گیارہ اوورز میں 85 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کا مجموعہ بہتر مقام تک پہنچا دیا۔ سعد 77 اور وہاب 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور گزشتہ میچ ہارنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور معطلی کا شکار کپتان مشرفی مرتضیٰ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پہلے ون ڈے میں ناقص فیلڈنگ نے قومی ٹیم کی شکست میں اہم کردار ادا کیا جہاں سنچری بنانے والے تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کے کیچ ڈراپ کیے گئے تاہم کپتان اظہرعلی پرامیدہیں کہ کھلاڑی غلطیوں سے سبق سیکھ کردوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اظہر علی(کپتان)، سرفراز احمد، محمد حفیظ، فواد عالم، محمد رضوان، حارث سہیل، سعد نسیم، راحت علی، سعید اجمل، وہاب ریاض اور جنید خان۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مشرفی مرتضیٰ(کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محموداللہ، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، شبیر رحمان، ناصر حسین، عرفات سنی، تسکین احمد، رابیل حسین۔ پاکستانی ٹیم میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز برابر کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں اسے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے کر 16 سال بعد پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کرکے سیریز میں فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.