روس ایران میزائل ڈیل پر اسرائیلی وزیراعظم کی شدید تنقید، اسرائیل اپنے دفاع کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا، ایسے موقع پر جب ایران خطے میں اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے، اس طرز کے جدید نظام کی فروخت قابل مذمت ہے،اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کابینہ کے اجلاس سے خطاب

اتوار 19 اپریل 2015 17:20

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے روس اور ایران کے درمیان میزائل ڈیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا،ایک ایسے موقع پر جب ایران خطے میں اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے، اس طرز کے جدید نظام کی فروخت کی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمر پوٹن کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے، جس کے تحت روس ایران کو جدید میزائل نظام فروخت کرے گا۔ یروشلم میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر کہ جب ایران خطے میں اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے، اس طرز کے جدید نظام کی فروخت کی مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ اس سے قبل روسی صدر نے ایران کے لیے یہ میزائل نظام فروخت کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن میں جاری تنازعے کے تناظر میں اس سے خطے میں سلامتی کی صورت حال بہتر ہو گی۔