افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے،صدر حسن روحانی نے استقبال کیا

اتوار 19 اپریل 2015 17:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی ایران کے پہلے2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی پہلے دورے پراتوار کو تہران پہنچ گئے جہاں ایرانی صدر حسن روحانی نے انکا استقبال کیا۔اس دورے میں غنی ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلیٰ حکام سے افغانستان میں شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی کارروائیوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں انسداد منشیات، انسداد دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔افغان صدر اشرف غنی کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے ۔اشرف غنی کے وفد میں وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمار، وزیر خزانہایکلل حکیمی، وزیر پٹرولیم داود شاہ صبا، مہاجرین کے وزیر سید حسین علیمی بلخی اور دیگر شامل ہیں۔افغان صدر ایک ایسے موقع پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں، جب صرف ایک روز قبل افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ہونے والے ایک بم دھماکے کی ذمہ داری ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کی ہے۔ اس واقعے میں 33 افراد ہلاک جب کہ100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :