حوثی باغیوں کے حرمین شریفین پرحملے کی کھلی دھمکی کے بعد مزید کسی اقدام کا انتظار کرنا درست نہیں‘ جماعت اہلحدیث

اتوار 19 اپریل 2015 15:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے حکمران حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کفار کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ایک مضبوط لائحہ عمل بنائیں،حوثی باغیوں کے حرمین پرحملے کی کھلی دھمکی کے بعد مزید کسی اقدام کا انتظار کرنا درست نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحیدشاہد روپڑی، قاری فیاض مولانا جاطر مدبی سمیت دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی قوتوں کو عالم کفار کے خلاف متحد ہو کر سعود ی عرب کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے ۔ عالم اسلام حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیں گے لیکن سعودی عرب بالخصوص عالم اسلام کے عظیم مر کز حرمین شریفین پرکسی بھی قسم کی آنچ کو آنا گوارا نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :