سعودی عرب کا استحکام عالم اسلام کا استحکام ہے ،پاکستان کو فوج بھیجنی چاہیے ‘ اجمل قادری

اتوار 19 اپریل 2015 15:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی چیئر مین ڈاکٹرمیاں محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا عظیم محسن ہے ،سعودی عرب کاا ستحکام پورے عالم اسلام کا استحکام ہے اور اس تناظر میں پاکستان کو سعودی عرب کے مطالبے پر اپنی فوج بھیجنی چاہی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں جو لوگ دہشت پھیلا رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو سر زمین حرمین الشریفین پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، آج دنیا کو یہ پتہ چل گیا کہ یہ لوگ باغی ہیں اور دہشت گرد ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تمام ممالک نے سلامتی یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کونسل میں قرار داد منظور کی ۔

متعلقہ عنوان :