خاوند نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ، ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا

اتوار 19 اپریل 2015 15:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ لٹن روڈ میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے رہائشی کاشف اور اسکی اہلیہ انعم کے درمیان ناچاقی تھی اور گزشتہ روز جھگڑا ہو گیا جس پر کاشف نے اپنی بیوی انعم کو قتل کردیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کاشف کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھیں۔

متعلقہ عنوان :