مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے 2 ڈرائیور ہلاک،ادارے نے تصدیق کردی

اتوار 19 اپریل 2015 13:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) مغربی افریقی ملک مالی میں متعین اقوام متحدہ کے امن مشن کی موٹر گاڑیوں کے قافلے سے وابستہ 2 ڈرائیوروں کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ مشن کی گاڑیاں سامان لاد کر واپس آ رہی تھیں کہ مسلح افراد نے اسے گاوٴ شہر کے قریب روک کر دو ڈرائیوروں کو ہلاک کر دیا۔ جمعے کے روز ہونے والی یہ واردات مالی کے بڑے شہر گاوٴ سے پندرہ کلومیٹر کی دوری پر ہوئی۔ اِس واردات میں تیسرا ڈرائیور زخمی بتایا گیا ہے۔ ہلاکتوں کی ذمہ داری مسلمان جہادی گروپ المرابِطْون نے قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :