حوثیوں کے خلاف سعودی آپریشن سے قبل حزب اللہ جنگجوؤں کی یمن منتقلی کا انکشاف

اتوار 19 اپریل 2015 13:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء ) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے ’فیصلہ کن طوفان ‘آپریشن سے قبل لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کئی جنگجوؤں کی شام سے یمن منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے شام میں موجود جنگجو ایران نے یمن پہنچانے میں مدد فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

اخبار”الشرق الاوسط“ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کے فوجی آپریشن سے قبل ایران نے شام میں موجود حزب اللہ جنگجوؤں کو بحر احمر کے راستے یمن کے ساحل تک پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کو یمن میں حوثیوں کی مدد میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد حزب اللہ کی کمک منگوائی تاکہ حوثی باغیوں کی بھرپور عسکری مدد کی جاسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن لائے گئے حزب اللہ جنگجو ماضی میں دمشق اور بغداد میں بھی عسکری کارروائیوں میں شریک رہ چکے ہیں۔ شام اور عراق سے حزب اللہ جنگجوؤں کی یمن منتقلی کے بعد ان کی کمی پوری کرنے کے لیے ایران سے افغان جنگجو منگوائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :