آسڑیلیا میں دہشتگرد منصوبے کے الزام میں نوجوان پر فرد جرم عائد، 3افرادکو رہا کردیا گیا

اتوار 19 اپریل 2015 13:54

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء )آسٹریلوی پولیس نے میلبورن میں دہشتگرد منصوبے کے الزام میں گرفتار 5 افراد میں سے ایک نوجوان پر فرد جرم عائد کردیجبکہ 3افراد کو رہا کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے گذشتہ رات میلبورن شہر کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں اہلکاروں نے چھاپے کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

جن پر الزام تھا کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش سے متاثر ہیں اور وہ اگلے ہفتے پہلی جنگ عظیم کی یاد میں تقریب کے دوران دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم پولیس نے گرفتار تین افراد کو رہا کردیا، جبکہ ایک نوجوان سودت بسیم پر دہشتگرد منصوبے کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ انہیں 24اپریل کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ دوسرا نوجوان پولیس حراست میں ہے۔