ماحولیاتی تبدیلی دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،براک اوباما

اتوار 19 اپریل 2015 13:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء ) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما کا کہنا تھا آج زمین کو جن خطرات کا سامنا ہے ان میں سے ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے عالمی حدت میں تبدیلی آ رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہوا، ماحول میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں جس سے شدید طوفان ، خشک سالی اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا امریکا نے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گیسوں میں واضح کمی کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :