بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ٹینس سے ریٹائرمنٹ تک نمبر 1 رہنے کی خواہاں

اتوار 19 اپریل 2015 12:53

حیدر آباد دکن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) پاکستانی بھابھی اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ تک اپنی ڈبلز نمبر ون رینکنگ برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویمنز ڈبلز ٹینس کی نمبرون بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ مزید گرینڈ سلا م ٹائٹلز اپنے نام کرنا چاہتی ہیں اوراس کیلئے کڑی محنت جاری رکھیں گی۔ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویومیں کہا کہ انہیں ٹینس کے کھیل سے عشق ہے اور وہ اس کیلئے سخت محنت اور پریکٹس کرتی ہیں ،نمبرون بننا ان کے لیے چیلنج تھااورانہوں نے کڑی محنت سے یہ پوزیشن حاصل کی ،وہ چاہتی ہیں کہ مستقبل میں مزید گرینڈ سلام ٹائٹلز اپنے نام کرکے ریٹائرمنٹ تک اپنی نمبرون پوزیشن کو برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :