نیا کپتان پرانے پلیئرز کے ساتھ بہتر نتائج نہیں دے سکے گا‘ انضمام الحق

اتوار 19 اپریل 2015 12:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ کپتان نیا ہے تو سارے پلیئرز بھی نئے لائے جائیں‘ نیا کپتان پرانے پلیئرز کے ساتھ بہتر نتائج نہیں دے سکے گا‘پاکستان کرکٹ ٹیم کا معیار گر چکا ہے‘پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نا ہونا بھی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کی وجہ ہے‘پاکستان کا ڈومیسٹک نظام انتہائی کمزور ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں انضمام الحق اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انضمام الحق نے کہاکہپاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ہار کو اپ سیٹ نہیں کہیں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا معیار گر چکا ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نا ہونا بھی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کی وجہ ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک نظام انتہائی کمزور ہے۔ بورڈ حکام مضبوطڈومیسٹک سسٹم بنائیں تاکہ بہتر کھلاڑیوں کو سامنے لایا جا سکے۔ انضمام الحق کا کہا تھا کہ محمد رضوان نے بہتر پرفارمنس پیش کی۔

متعلقہ عنوان :