زمبابوے ٹیم کادورہ پاکستان آخری مراحل میں داخل ، سیکیورٹی منیجر واپس پاکستان طلب

اتوار 19 اپریل 2015 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے اوراس ضمن میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی منیجر کرنل اعظم کو ہنگامی طورپر ڈھاکہ سے واپس بلالیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 99فیصدطے ہے،آئندہ ہفتے زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم پاکستان آئے گی تاہم سیکیورٹی ٹیم کا دورہ پاکستان محض رسمی کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہاکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہمارے لئے میجر بریک تھرو ہے،یہ مختصر سیریز ہے بہت جلد ٹیسٹ کھیلنے والے دیگر ملکوں کی ٹیموں کے خلاف فل سیریز بھی ہوگی۔اس سے قبل ایسوسی ایٹ ملکوں کی ٹیمیں پاکستان آرہی تھیں اب ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کی ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم کے دورے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکورٹی منیجر کرنل اعظم کو ہنگامی طور پر ڈھاکہ سے پاکستان طلب کر لیا کرنل اعظم پاکستان ٹیم کے سیکورٹی افسر ہیں اور انہیں زمبابوے کے حکام سے رابطے کیلئے پاکستان بلایا گیا ،اگست میں پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے کا جوابی دورہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :