لاہور ہائیکورٹ کے روبرو آئینی درخواست کے ذریعے ا یل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کو چیلنج کر دیا

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو آئینی درخواست کے ذریعے ا یل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کو چیلنج کر دیا ۔ درخواست میں ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار کو محدود کر نے اور لاہور کے ماسٹر پلان کو تبدیل نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کا دیگر اضلاع تک دائرہ اختیار قوانین اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

قانون کے تحت ایل ڈی اے کاروباری ادارہ نہیں بلکہ انتظامی ادارہ ہے۔ ایل ڈی اے کے نام کو استعمال کر کے ایل ڈی اے سٹی جیسی سکیمیں بنا کر عوام سے دھوکہ کیا جا رہا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسٹر پلان سے ہٹ کر بنائی جانے والی سکیمیں زراعت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔عدالت عالیہ کے فل بنچ کے فیصلے کی روشنی میں ایل ڈی اے کے داۂ اختیار کو محدود کرنے اور ماسٹر پلان سے ہٹ کر دیگر سکیمیں لانچ کرنے سے روکنے کے بھی احکامات صادرکئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :