یمن کی صورتحال پر وفاقی حکومت کچھ نہیں کر پائی ،آصف زرداری کے مشورے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر یمن کی صورتحال پر فیصلہ کیا گیا، پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں سندھ پر 20 ارب روپے بیرونی قرضہ تھا ، پیپلز پارٹی نے ادا کردیا،سندھ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کرینگے چاہے حکومت کیوں نہ چلی جائے

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا پیپلز پارٹی کے کارکنان سے خطاب

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:58

بدین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ یمن کی صورتحال پر وفاقی حکومت کچھ نہیں کر پائی ،آصف علی زرداری کے مشورے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر یمن کی صورتحال پر فیصلہ کیا گیا، پیپلز پارٹی کی سابق دور حکومت میں سندھ پر بیس ارب روپے بیرونی قرضہ تھا جو کہ پیپلز پارٹی نے ادا کیا،سندھ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کرینگے چاہے حکومت کیوں نہ چلی جائے۔

ہفتہ کو بدین جم خانہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کے یمن کی صورتحال پر وفاقی حکومت کچھ نہیں کر پائی مگر پھر سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے یمن کی صورتحال پر فیصلہ کیا گیا،انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کی سابق دور حکومت میں سندھ پر بیس ارب روپے بیرونی قرضہ تھا جو کے پیپلز پارٹی نے ادا کیا،سندھ کے حقوق پر سودے بازی نہیں کرینگے چاہے حکومت کیوں نہ چلی جائے،انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی نے سندھ مین اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیئے 9یونیورسٹیان قائم کی اور پیپلز پارٹی سے نقل جانے کے بعد اب ذولفقار مرزا کی کوئی حیثیت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے پاکستان کو نیو کلیئر پاور ذوالفقار بھٹو نے بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی بینظیر بھٹو نے دی،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چار ماہ سے اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہ نہیں دے رہی یہ ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے،پیپلزپارٹی نے عوام کی خذمت کی ہے اور نوجوانون کو ملازمتیں فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہا کے بدین مین کیڈیٹ کالج قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کے آصف زرداری ذوالفقار بھٹو کے سیاست میں شاگرد ہیں انہوں نے گزشتہ پیپلز پارٹی کی حکومت مشکلات کے باجود پوری کی اور پانچ سال مکمل کئے،دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے رھنماء تاج محمد ملاح نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے کمال چانگ،اور سابق ایم پی اے سندھ نواز چانڈیو نے ذوالفقار مرزا پر سخت تنقید کی اور کہا کے ذولفقار مرزا کچھ بھی کر لے مگر پی ایس 59پر 13 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔