شفقت حسین کا 2014ء میں آزادکشمیر سے بنایا گیا پیدائشی سرٹیفکیٹ جعلی تھا‘پولیس ریکارڈ اور جیل ریکارڈمیں گرفتاری کے وقت بھی شفقت کی عمر 18سال سے کم نہیں تھی‘ سزا دئیے جانے کے وقت وہ 23سال کا تھا

ایف آئی اے نے سزائے موت کے قیدی شفقت کی عمر کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوادی صدر‘ وزیراعظم اور سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو بھیجی جائے گی

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) سزائے موت پانے والے شفقت حسین کی عمر جرم کے وقت 14سال قراردینے کادعویٰ غلط ہے۔ ایف آئی اے نے شفقت کی عمر کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوادی جو صدر‘ وزیراعظم اور سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو بھیجی جائے گی۔ سزائے موت پانیوالے شفقت حسین کی عمر پر کئی سوالات کھڑے ہوئے، جس کا جواب جاننے کے لیے ایف ا?ئی اے نے تحقیقات شروع کیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شفقت حسین کا 2014ء میں آزادکشمیر سے بنایا گیا پیدائشی سرٹیفکیٹ جعلی تھا۔ پولیس ریکارڈ اور جیل ریکارڈمیں گرفتاری کے وقت بھی شفقت کی عمر 18سال سے کم نہیں تھی۔ سزا دیے جانے کے وقت وہ 23سال کا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شفقت حسین کے کیس کی سماعت کے دوران کسی بھی وقت اس کے کم سن ہونے کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا اور اس کی عمر 14سال قرار دینے کا دعویٰ غلط ہے۔ مجرم شفقت حسین کو 7سال کے بچے کو اغوا اور قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔